محکمہ ڈاک نے بڑی خوشخبری سنا دی، انقلابی اقدامات سے شہریوں کی مہنگی کورئیر سروسز سے جان چھوٹ جائے گی

پاکستان پوسٹ کی مالی حالت بہتر بنانے کیلئے کم ریٹس پر تیز ترین سروس شروع کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں جی ٹی روڈ پر جنرل پوسٹ آفس ،وحد ت کالونی ،سیٹلائٹ ٹاؤن ، کامونکے ،وزیر آباد ،گکھڑ منڈی،علی پور چٹھہ، قلعہ دیدار سنگھ سمیت دیگر علاقوں میں بھی پوسٹ آفس قائم ہیں۔ پاکستان پوسٹ نے اپنے ریٹ کم کر کے سروس تیز کر دی ہے۔

حکام کے مطابق پارسل کے ایک کلو گرام تک کی قیمت 70روپے جبکہ20کلو گرام تک کی قیمت صرف280روپے تک ہے، منی آر ڈر ایک روپے سے دس ہزار روپے تک ہو گا تو اس کی بکنگ75روپے میںہوگی۔20گرام تک رجسٹری کے38 روپے وصول کئے جائینگے جبکہ ارجنٹ منی آر ڈردس ہزار روپے تک کے 125روپے لئے جائینگے ۔جو 24گھنٹے سے پہلے صارف تک پہنچ جائینگے ۔ پاکستان پوسٹ کے عملہ کا کہنا تھا کہ تیز ترین سروس سے شہریوں کا پاکستان پوسٹ پراعتماد بحال ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں