12روز سے ہماری فیکٹریاں بند پڑی ہیں جس سے مزدور بیروزگار ہو رہے ہیں جن کے گھروں کا چولہا جلنا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔ اس طرح ہمارا، حکومت اور گیپکو کا کروڑوںکا نقصان ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد لیاقت، ملک شہزاد، چودھری مجید، ملک الیاس، حاجی اقبال و دیگر نے سٹیل فرنس ایسوسی ایشن کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے ۔ ہمارے 65 یونٹس اب تک بند ہو چکے ہیں، حکومت نے اگر ہمارے ساتھ مذاکرات نہ کئے تو ہم غیر معینہ مدت کیلئے اپنی فیکٹریاں بند کرکے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ اس موقع پر شہزاد گجر، ظفر مغل، میاں زبیر، چودھری سرور، حاجی اسلم، حاجی شفیق، ملک خلیل، نور حسین، خواجہ شاہد، بشارت بٹ، اشرف شیخ و دیگر فیکٹری مالکان بھی موجود تھے ۔
Load/Hide Comments