جنرل سیکرٹری سنی تحریک محمد زاہد حبیب قادری نے انجمن اتحاد راجپوت ویلفیئر سو سائٹی کے زیر اہتمام محلہ علی پورہ میںفری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فلاحی اداروں کی معاونت کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ،غریب و نادار عوام کیلئے فری میڈیکل کیمپس نعمت سے کم نہیں ہیں ۔ملک میں ایک بڑی تعداد ایسے غریب عوام پر مشتمل ہے کہ جو دو وقت کی روٹی،کپڑا مکان،صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
اس موقع پر انجمن اتحاد راجپوت ویلفیئر کے صدر حاجی رحمت علی ،محمد سلیم راجپوت،محمد آفاق،میاں عبد العزیز،محمد عمران نقشبندی،محمد نعیم ابراہیم ،محمد شفیق راجپوت ،محمد وسیم چوہدری ڈاکٹر عادل ایوب ،رانا محمد شہباز و دیگر نے کہاکہ فلاحی اداروں کو بلا تفریق رنگ و نسل ،مستحق لوگوں کی خدمت کرنا ہوگی ۔