گوجرانوالہ: راہوالی میں محفل میلاد کا انعقاد، آقائے دو جہاںؐ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا:حنیف چشتی

آقائے دو جہاںؐ سے محبت کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا حضور ؐکی آمد بنی نوح انسان کے لئے اﷲ کی طرف سے بہت بڑا انعام اور نعمت ہے ان خیالات کا اظہار سٹیزن کمیٹی راہوالی کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد سے علامہ محمد حنیف چشتی نے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزماںؐ کی آمد سے دنیا کے مظلوم طبقات کو انصاف ملنا شروع ہو گیا اﷲ تعالی کی تمام مخلوق آقائے دو جہاں کی آمد کی خوشی میں حمد و ثناء کر کے اس کا شکریہ ادا کر تی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں