گوجرانوالہ: کبڈی میچ میں آرمی،واپڈا،ریلوے اور پولیس کے مقابلے کھلاڑیوں کے زور دار طمانچے ،منفرد داؤ پیچ کی تفصیلات جانیں

نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں کی طرف راغب کرنے اور کبڈی کے فروغ کے لئے آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستان آرمی،واپڈا،ریلوے اور پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا کبڈرز نے اپنے مخالف کھلاڑیوں کو زور دار طمانچے مارے اور منفرد داؤ پیچ، قینچی، گٹ پکڑائی،سوٹ اور قلابازیوں کے ذریعے شائقین سے خوب دادسمیٹی،قومی کبڈی ٹیم کے سابق کپتان بابر گجر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے یہ کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ اور قوم کا فخر ہیں،کبڈی کو فروغ دینے کیلئے حکومتی سر پرستی کی اشد ضرورت ہے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ ،چیئر مین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا ،چیئرمین میونسپل کمیٹی بابو شعیب ادریس نے کھلاڑیوں میں سونے کی انگوٹھی موٹر سائیکل اور گاڑی کی چابی تقسیم کی ۔اس موقع پر حاجی سلیم دولہ ،ارشد محمود سلیمی، محمداشفاق پہلوان،خواجہ شعیب،ملک علی کلیار ودیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں