جامعہ گجرات میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام اساتذہ کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ‘‘تعلیمی عمدگی کیلئے تدریسی معیار میں بہتری’’ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ آر ڈی سی ڈاکٹر طاہر اقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی و تدریسی معیار و ماحول کے حصول کے لئے اساتذہ کی تربیت و رہنمائی ہے۔
جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے 40سے زائد اساتذہ اس تربیتی ورکشاپ سے مستفید ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ اعلیٰ تعلیمی ماحول کی فراہمی اور نوجوان طلبہ کی تعمیر سیرت و کردار کے ضامن ہیں۔ علاوہ ازیں جامعہ گجرات کی فیکلٹی برائے مینجمنٹ و ایڈمنسٹریٹو سائنسزکے بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس حافظ حیات کیمپس میں ہواجس میں ڈاکٹر عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی ترقی سے بھرپور استفادہ کیلئے تعلیمی نصاب و کورسز میں وسیع تر اصلاحات کی ضرورت ہے ۔
Load/Hide Comments