گوجرانوالہ دال بازار میں واقعہ پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی آگ نے عمارت کی تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو کی تین گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں آگ اس قدر زیادہ تھی کہ اسکے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے آگ بجھانے میں ریسکیو اہلکاروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا لوگوں کی بڑی تعداد آگ لگنے کے واقع کے بعد اپنی دکانیں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پہنچ گئی بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی پولیس تحقیقات کرنے میں مصروف ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments