نہری پانی چوری کے 1600مقدمات کے چالان عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق دھان سیزن میں حکام نے ہزاروں کسانوں کو پانی چوری کرتے رنگے ہاتھوں قابو کر لیا تھا ان کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے کینال مجسٹریٹس نے مختلف تھانوں میں 2100 استغاثہ جات بھجوائے تھے ۔روز نامہ دنیا میں خبر کی اشاعت اور کینال حکام کی جانب سے ریجنل پولیس آفیسر کو تحریری شکایات پر پولیس نے 1600 مقدمات کا اندراج کرلیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نہری پانی چوری کے مقدمات کے چالان مکمل کرلئے گئے ہیں اور ہزاروں پانی چور کسانوں کی لسٹیں تیار کرلی ہیں جنہیں دسمبر کے پہلے ہفتہ میں کینال عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments