بارہال لائبریری اور بیت الخلاء اور پوسٹ آفس سمیت کمرشل مارکیٹ میں تبدیل،وکلاء سراپااحتجاج ،نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق بار کے سینئرممبر زاہد فضل وڑائچ نے چیف جسٹس سپریم و ہائی کورٹ اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالت کی گرانٹس پر1987میں بار ہال ،کمیٹی روم,بیت الخلاء اور لائبریری تعمیر کروائی گئی،صدر بار چوہدری مستنصر علی گوندل نے دو منزلہ عمارت میں آرٹیشن کرکے فوڈ پوائنٹ اور کمرشل دکانیں تعمیر کروانا شروع کردی ہیں جس کی وجہ سے وکلاء کو شدید دشواریوں کاسامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ کی جائیداد کو خورد برد کرکے ناجائز منافع کمایا جارہا ہے ۔اعلیٰ حکام نوٹس لیں دوسری جانب صدر بار مستنصر علی گوندل کا کہنا تھا کہ بار کے مشترکہ فیصلے کی روشنی میں وسائل بڑھانے کیلئے اقدام کیا گیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments