گوجرانوالہ۔ کیشیئر کو تھپڑ مارنے اور بال نوچنے والی خاتون آفیسر معطل خاتون سیاسی شخصیت کی بیٹی نکلی

نیشنل بینک کے کیشیئرپرخاتون مینیجر نے تھپڑوں کی بارش کردی، نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا نے حاصل کرلی۔ بینک انتظامیہ نے خاتون مینیجر عافیرہ چوہدری کو معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع کردیں۔ خاتون مینیجر عافیرہ چوہدری، مسلم لیگ ق کی ضلعی صدر زبیدہ احسان چودھری کی بیٹی ہے۔

یہ واقعہ نیشنل بینک ماڈل ٹاون برانچ میں پیش آیا، جہاں خاتون منیجرعافیرہ چوہدری نے کیشئیراعظم پرتھپڑوں کی بارش کردی ۔ برانچ مینجر عافیرہ چوہدری کی کیشئیر اعظم پرتھپڑبرسانے کی فوٹیج میڈیا نے حاصل کرلی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مینجر، کیشئر کو تھپڑ مارتی اور بال نوچتی رہی ہیں۔ کیشئر اعظم نے اس سلسلے میں واقعہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا اور کہا کہ میں واقعہ کے بارے بتا نہیں سکتا کہ میرے ساتھ کیا ہوا، تاہم اس نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ اسی برانچ میں پیش آیا اور منیجر عافیرہ نے اسے تین دفعہ تھپڑ مارے۔ کیشیئر نے اس واقعہ کے بارے میں بینک کے اعلی حکام کو آگاہ کردیا ہے، نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ عمیر ایاز محمود نے بتایا کہ خاتون منیجر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے معطل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مینیجرعافیرہ چوہدری کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ خاتون مینیجر عافیرہ چوہدری، مسلم لیگ ق کی ضلعی صدر زبیدہ احسان چودھری کی بیٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں