گوجرانوالہ: رکشوں کے غیرقانونی سٹینڈز کی بھرمار، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، اسٹینڈ مافیا کی تفصیلات سامنے آگئیں

رکشوں کے غیرقانونی سٹینڈز سے ٹریفک مسائل بڑھنے لگے ۔ بااثر بھتہ مافیا دن دیہاڑے اڈوں پر پرچی فیس وصول کر رہا ہے جبکہ انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں جی ٹی روڈ،فلائی اوور کے نیچے ،سیالکوٹی ریلوے پھاٹک،گوندلانوالہ ریلوے پھاٹک، شیرانوالہ باغ ریلوے پھاٹک ، پسرور روڈ،فتومنڈ روڈ،پیپلز کالونی،کالج روڈ،نوشہرہ روڈ،گل روڈ،فیروز والہ روڈ،حافظ آباد روڈ،عزیز کراس،چند داقلعہ،کنگنی والہ،علی پور بائی پاس چوک،نواب چوک،عالم چوک،اعوان چوک،کھیالی بائی پاس چوک،اروپ موڑ،فتومنڈ چوک،جناح روڈ بائی پاس چوک،رتہ بائی پاس،فرید ٹائون چوک،فیروز والہ چوک سمیت مختلف علاقوں میں رکشوں کے اڈے قائم ہیں۔ جہاں رکشوں کے ڈرائیوروں سے پرچی فیس وصول کی جاتی ہے۔
رکشوں کے یہ اڈے نہ تو کسی سرکاری ادارے سے منظور شدہ ہیںاور نہ ہی ان کے مالکان حکومت کو کوئی ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔ شہریوں کے مطابق مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی رکشہ اڈوں کی وجہ سے نہ صرف مشکلات کا سامنا رہتا ہے بلکہ ٹریفک مسائل میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ وہ فی چکر ٹھیکیدار کو 20روپے دیتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں