گوجرانوالہ میں چادراوڑھ تحریک اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد، گیارہ دلہنیں پیادیس سدھارگئیں

چادر اوڑھ تحریک کے زیر اہتمام11 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں 11جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ اس موقع پرچادر اوڑھ تحریک کے رہنما ڈاکٹر سید غلام مصطفیٰ گردیزی ،پروفیسر عبدالرحمان جامی ،پیر کرامت شاہ،عابد کرمی ،حافظ عبدالرشید ،اعجاز احمد چیمہ ،میاں صبیح الرحمان ،امانت چیمہ کونسلر و دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید غلام مصطفیٰ گردیزی نے کہا کہ اجتمائی شادیوں کا اہتمام صرف اور صرف اﷲ کی رضا کیلئے ہے ۔تمام دلہنوں کوجہیزاور گھریلو استعما ل کا سامان بھی دیا گیا جبکہ پریس کلب گکھڑ کے صدر میاں صبیح الرحمان اور جنرل سیکرٹری امانت چیمہ نے دلہنوں کو دو دو ہزار روپے سلامی بھی دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں