پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کم سے کم دس روپے فی لیٹر تک سستاہونے کا امکان، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہےاور اس بار ایک یا دو نہیں بلکہ کم سے کم دس روپے فی لیٹر تک پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ عالمی قیمت میں کمی کے تناسب سے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کم سے کم دس روپے فی لیٹر تک سستاکیا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر بھی عوام کو خوشخبری سنا چکے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں گے۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے 62 ڈالر53 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہیں۔عالمی منڈی میں خام تیل کی یہ قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے۔ 4 اکتوبر سے اب تک خام تیل کی قیمت میں 24 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی۔ 4 چار اکتوبر کو خام تیل کی عالمی قیمت 86 ڈالر فی بیرل تھی۔
Load/Hide Comments