محکمہ انکم ٹیکس ایف بی آر نے دس ہزار روپے فی فنکشن دلہن اور بیس ہزار روپے فی فنکشن دولہا ٹیکس کے علاوہ میرج ہال میں کھانے وغیرہ کے بلوں پر بھی پانچ فیصد ٹیکس عائد کر رکھا ہے جو میرج ہال مالکان کے ذمہ ہیں جبکہ مالکان حکومت کی طرف سے عائد کردہ تمام ٹیکس و دیگر اخراجات دولہا‘ دلہن کے والدین سے وصول کرنے لگے ہیں جسکی وجہ سے سفید پوش شہریوں کیلئے میرج ہالز میں شادیوں کا فنکشن کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔
میرج ہالز کی بکنگ کے منہ مانگے خرچ و دیگر اخراجات وٹیکسوں سے بچنے کیلئے لوگ کھلے میدانوں میں شادی بیاہ کے فنکشن منعقد کرنے پر مجبور ہو گئے ہیںشہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے
Load/Hide Comments