گوجرانوالہ: پی ٹی آئی رہنماء میاں ارقم خاں نے اپنے حلقہ کے مسائل حل کروانے کا اعلان کردیا

حلقہ کے مسائل کو ہر صورت حل کرائونگا، دوران الیکشن مہم پی پی55میں سیوریج کے ناقص انتظامات کو دیکھ کر بہت دکھ ہو تا تھا،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما میاں محمد ارقم خان نے اعوان چوک سمیت حلقہ کے مختلف مقامات سے آئے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری بھر پور کو شش ہو گی کہ سیوریج، صاف پانی کی فراہمی سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر ضروریات زندگی حلقہ کے عوام کی دہلیز تک پہنچا کر دم لوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں