میڈ ان گوجرانوالہ دس روزہ صنعتی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا،

چیئرمین بزنس سنٹر خواجہ ضرار کلیم نے میڈان گوجرانوالہ دس روزہ صنعتی نمائش کا افتتاح کر دیا جو 2 دسمبر تک جاری رہے گی ، بزنس سنٹر گوجرانوالہ میں شروع ہونیوالی صنعتی نمائش میں مختلف کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے ہیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ ضرار کلیم نے کہا کہ گوجرانوالہ صنعتی لحاظ سے ملک میں اہم مقام کا حامل ہے ، یہاں بڑی بڑی صنعتوں کے علاوہ ہزاروں چھوٹی صنعتیں بھی کام کر رہی ہیں ، یہاں تیار ہونیوالی مصنوعات عالمی معیار کی ہیں اگر بھر پور حکومتی سرپرستی مل جائے تو ایکسپورٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے ، اس موقع پر سابق صدور گوجرانوالہ چیمبر شیخ نعمان صلاح الدین ، اخلاق احمد بٹ ، سعید احمد تاج ، خواجہ خالد حسن اور حاجی سعید مدنی نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں