ضلع کی64غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کیلئے پولیس سکواڈ مانگ لیا گیا، پلاٹوں کی خریدوفروخت، رجسٹری،فرد ملکیت کے اجرائ، بجلی،گیس کی فراہمی پر پابندی کیلئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ۔ترقیاتی ادارہ نے ضلع بھر کی64غیر قانونی اور التواء کا شکار54رہائشی سکیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ادارہ کو کرین ودیگر مشینری مہیا کر دی گئی ہے ، آپریشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے جی ڈی اے نے مستقل بنیادوں پر سپیشل پولیس سکواڈ مانگ لیا ہے ۔ ضلع کی64غیر قانونی سکیموں کی چار دیواری،دفاتر ودیگر تعمیرات کو مسمارکر دیا جائیگا اور مالکان کیخلاف مقدمات کا اندراج کر کے سکیموں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائیگاجبکہ التواء کا شکار54رہائشی سکیموں میں منظوری کے بغیر کسی قسم کی تعمیرات پر پابندی ہو گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments