گوجرانوالہ:ریجن بھر کے مختلف اضلاح تحریک لبیک یارسول کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاون گزشتہ رات سے جاری۔ پولیس نے سیالکوٹ۔ناروال،منڈی بہاوالدین،حافظ آباد،گجرات سمیت مختلف علاقوں سے تحریک لبیک کے 475 سے زائد کارکنان گرفتار کرلیے ضلع بھر سے اس مجموعی طور پر 205 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 22 مقدمات میں مطلوب افراد کو گرفتار کیا گیا ۔تحریک لبیک کے کارکنان کے رشتہ داروں کے گھر بھی پولیس کے چھاپے۔ متعدد کارکن گرفتاری کی اطلاع ملنے پر فرار ۔پولیس گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کررہی ہے صرف ان لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جنہوں نے آسیہ کیس فیصلے کے ردعمل میں جی روڈ بلاک کیا تھاپولیس کو ریجن بھر سے 12 سو افراد کو گرفتار کرنے کا ٹارگٹ ہےگرفتار ہونے والوں کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ۔ ہفتہ کے روز اختجاج کے خدشہ کے پیش نظر سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم ہے لیکن پولیس کی بھاری نفری جی ٹی روڈ پر تعینات ہے موٹر وے پولیس کے مطابق گوجرانولہ سے لاہور اور لاہور سے گوجرانولہ جانے والے راستے مکمل طور پر کھلے ہیں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ٹریفک کی بحالی کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس اہم مقامات پر موجود ہے شہری آج لاہور سے گوجرانولہ بآسانی سفر کر سکتے ہیں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا اختجاج نہیں ہے شادی کی تقریبات میں شرکت کےلئے لاہور گوجرانولہ اور دیگر شہروں کی طرف سفر کر سکتے ہیں موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ آج ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے
موٹر وے پولیس کنٹرول روم فون نمبر …… 6813500 055 پر ٹریفک کی تفصیلات خود بھی حاصل کر سکتے ہیں