*محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ضلع گوجرانوالہ میں، ترقیاتی کاموں کی آڑ میں ہونے والی مبینہ کرپشن میں ملوث، کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی! گریڈ 17کے افسران سمیت مقدمہ درج!*
*میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں، 16ملین کی ترقیاتی سکیم میں ، غیر میعاری مشنری ،ناقص مٹریل استعمال کرنے اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پر 1۔راؤ ذیشان احمد ، اے ٹی او (آئی اینڈ ایس) میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ 2۔ حسن بلال سب انجیئنر، میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ 3۔ محمد اقبال سب انجیئنر ، میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ اور 4۔شاہد ولد محمد حنیف گورنمنٹ کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج۔*
*غیر معیاری میٹریل کے استعمال اور عدم نکاسی کی وجہ سے نئی سڑکیں 2ماہ کے اندر اندر ٹوٹ پھوٹ گئی، جگہ جگہ پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں میں خطرناک وبائیں پھیلنے لگیں۔*
*مختار کالونی سکیم گوجرانوالہ میں قبرستان کی سڑک بھی تعمیر نہ کی گئی۔ اور غیر قانونی اورغیر معیاری کام ، میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے افسران و اہلکاران کی ایما پر، مبینہ کرپشن کی وجہ سے ، دن ڈیہاڑے جاری رہا۔ محکمہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔ سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگایا گیا۔*
*اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ترقیاتی سکیموں کی بابت سخت ہدایت کی ہے کہ ان میں ناقص میٹریل استعمال کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے کرپٹ افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کارووائیکی جائے گی۔ اور ریجن بھر کی سماجی و صحافی تنظیموں اور عوم الناس سے اپیل کی ہے کہ ریجن گوجرانوالہ میں کسی بھی سرکاری ادارے یا ترقیاتی سکیموں میں آڑمیں ہونے والی کرپشن کی نشاندی کر کے محکمہ اینٹی کرپشن کو اطلاع کریں۔ کرپشن کے خلاف جہاد میں ان کی کوشش کو اولین ترجیج کے ساتھ سراہا اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔*
تفصیل کے مطابق شہری محمد آصف بٹ سماجی کارکن محلہ نور پورہ سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ کے رہائشی نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو گزاری ۔ جس میں تحریر کیا کہ ٹھیکیدار شاہد شیخ نے دو ماہ قبل مختار کالونی روڈ کی تعمیر کی ۔جو کہ ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی۔ جس پرزر کثیر خرچ کیا گیا۔ٹھیکہ میں شامل قبرستان کی سڑک بلکل تعمیر نہ کی گئی۔جس پر کسی محکمہ نے ایکشن نہ لیا۔درخواست ہے کہ معاملہ کی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اور سڑک کو درست میٹریل سے دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ درخواست ہذا پر دوران انکوائری و ٹیکنکل
رپورٹ ۱۔راؤ ذیشان احمد ، اے ٹی او (آئی اینڈ ایس) میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ ۲۔ حسن بلال سب انجیئنر، میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ ۳۔ محمد اقبال سب انجیئنر ، میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ ، ۴۔شاہد ولد محمد حنیف گورنمنٹ کنٹریکٹر ناقص مٹریل استعمال کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر گنہگار پائے گئے ہیں جن کے خلاف مجاز اتھارٹی نے بعد از گنہگاری مقدمہ درج رجسٹر کرنے کا حکم صادر فرمایا جبکہ دیگر افراد کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔جبکہ لوٹی ہوئی رقم کو خزانہ سرکار میں شامل کیا جائے گا۔