فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال سےبچوں کی ذہنی نشوونما متاثر ہونے سمیت انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ میں آئرن کی کمی کے باعث دماغ کے مخصوص حصوں کی نشوونما سست پڑ جاتی ہے، جس سے بچے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ فاسٹ فوڈ میں شامل ٹرانس فیٹ سے امراض قلب،دماغی انتشار،ذیابطیس ،کینسر اور موٹاپے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے.
Load/Hide Comments