گوجرانوالہ میں سڑکوں سے قبضہ چھڑوانے کے بعد قبرستانوں کی باری آگئی، قبرستانوں سے قبضہ چھڑوانے کیلئے حکمت عملی تیار

قبرستانوں کی اراضی پر قبضہ ،پختہ عمارتیں تعمیر ہو گئیں،سرکاری زمین کی نشاندہی کیلئے محکمہ مال سے از سر نو سروے کرانے کا فیصلہ ، گوجرانوالہ شہر کے قبرستانوں کی اراضی کو مبینہ قبضہ کرکے شہریوں نے اپنے گھروں میں شامل کرلیا ہے اور متعدد مقامات پر ہمسایوں نے قبرستان کی جانب شیڈز تعمیر کرلئے ہیں بعض مقامات پر لوگوں نے چھتوں کے پانی کا نکاس بھی قبرستان میں کر رکھا ہے ۔میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے قبرستانوں کی اراضی پر مبینہ قبضہ واگزار کروانے کیلئے از سر نو سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے محکمہ مال کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے قبرستان کلاں،مدینہ کالونی قبرستان، حافظ آباد روڈ قبرستان،کالج روڈ سمیت متعدد قبرستانوں کے سیکڑوں ہمسایوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں