پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار سیاسی پارٹی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور صوبائی جنرل سیکرٹری ملک اختر اعوان، سینئر نائب صدر میاں اظہر حسن ڈار ،سابق ایم پی اے میاں سعود حسن ڈار ،سابق ناظم میاں ودود حسن ڈار کے زیر اہتمام ڈار ہاؤس میں منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مقررین نے کہا کہ حکومت بیرون ملک سے قر ضے مانگ کر وقت پورا کر نے میں مصروف ہے لیکن وہ اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔ قائد بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ بے نظیر بھٹو شہید اور نا نا ذوالفقار علی بھٹو شہیدکے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔
اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک بھی کا ٹا گیا ۔ تقریب سے ڈویژنل نائب صدرمیاں سعید احمد ، محمود محی الدین ،مشتاق احمد بادل ،شیخ لیاقت ،مظہر بھولا میاں راشد طفیل ،سابق ایم پی اے بابو منیر ، رانا شہباز، انس مہر ،آصف ندیم ،عاشق عاصی ، جاوید الحسن وڑائچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Load/Hide Comments