گوشت ،چینی، چاول، دالیں ،چنے ،سرخ مرچ ،بیسن،سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، بڑے چھوٹے گوشت کی قیمت میں ایک سو سے دو سو روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جبکہ چکن کی قیمت 280روپے کلو تک پہنچ گئی پھل اور سبزیاں بھی پانچ سے چالیس روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہیں چینی کا پچاس کلو کا تھیلا بھی سو روپے مہنگا کر دیا گیا جس سے نہ صرف شہری بلکہ دکاندار بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments