پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ سیکٹر کے گاؤں سنگیال میں چناب رینجرز10ونگ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیاجس میں400سے زائد افراد کو مفت طبی امداد ،طلبا وطالبات کو کاپیاں اور پنسلیں دی گئیں اور کیمپ میں آنے والے شرکا کو کھانا بھی کھلایا گیا کیمپ کا افتتاح ونگ کمانڈر چناب رینجرز 10ونگ لیفٹیننٹ کرنل مہران صادق نے کیا۔ سماجی حلقوں نے چناب رینجرز کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس منعقد کرنے کے اقدام کی تحسین کی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments