ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین کاسی پی او ڈاکٹر معین مسعود کے ہمراہ گرودوارہ روہڑی صاحب کا دورہ ،سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے ، فرسٹ ایڈ ،ہیلپ ڈیسک اور مہمانوں کی رہنمائی کے لئے پبلک ایڈریس سسٹم لگانے کی ہدایت ،گرودوارہ کے مختلف حصوں اور پارکنگ ایریا کا بھی معائنہ کیا۔
دورہ کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ثاقب سلطان ،ایس پی صدر شہبازالٰہی ،اے ایس پی کامونکے فاروق خان ،سکیورٹی انچارج انصرشہزاد ،گرودوارہ کے منتظم سردار سریندر سنگھ ،نائب تحصیلدار صدرناصر ججہ و دیگر ہمراہ تھے۔
دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین نے انتظامی افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اوقات میں روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ، لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کا بھی انتظام کیا جائے اور گرودوارہ کے اندر اور اطراف میں روشنی کے لئے فلڈ لائٹس بھی لگائی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔
Load/Hide Comments