گوجرانوالہ: اپنا گھر بسانے والے گیپکو کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے لگے، شادی کی تقریبات پر چھاپہ مارنے کیلئے ٹیمیں تشکیل

شادی کی تقریبات میں اضافہ ہوتے ہی گلی محلوں میں بجلی چوری بھی عروج پر پہنچ چکی ہے ،شہریوں نے عمارتوں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے روشن کرنے کیلئے ڈائریکٹ تاریں لگانا شروع کردیں جس کی روک تھام کیلئے گیپکو نے تمام سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ہر شادی والے گھر اورگلیوں کا معائنہ کریں گی
ذرائع کے مطابق شادیوں کی تقریبات میں اضافہ ہوتے ہی بجلی چوری میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث گیپکو کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے جس پر گیپکو نے گوجرانوالہ ڈویژن کی118 سب ڈویژنوں میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو شادی بیاہ کی تقریبات میں بجلی چوری کرنے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کروائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں