گوجرانوالہ: دی نور سکول ڈی سی کالونی میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد، چیئرمین جی ڈی اے کی شرکت

ڈی سی کالونی دی نور سکول میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح صدر چیمبر حاجی عاصم انیس نے کیا ،تقریب میں چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمن، سینئر نائب صدر چیمبر شیخ آصف مظفر، سیکرٹری ڈی سی کالونی وقاص شاہد کھوکھر، ایگزیکٹو ممبر معین احمد بٹ، پرنسپل مس صائمہ سمیت والدین ، بچوں و دیگرنے شرکت کی۔ صدر چیمبر عاصم انیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے کھیل انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جس بچے کو جتنے زیادہ کھیل کے مواقع ملتے ہیں وہ اتنا ہی ذہین ہوتا ہے ڈی سی کالونی جیسی سوسائٹیاں عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں تعلیم، صحت سمیت دیگر تمام بہتر سہولیات عوام کو ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔ چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے رہائشی کالونیوں کو تمام بنیادی سہولیات کا پابند بنایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں