مولاناظفر علی خان نے قلم کو تلوار بناکر انگریزوں اور ہندوئوں کے ظلم و جبر کادلیری سے مقابلہ کیااورمسلمانوں کوایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی قیادت میں تحریک پاکستان کاآغازکیا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین مولاناظفر علی خان ٹرسٹ خالد محمودنے بابائے صحافت مولاناظفر علی خان ؒ کی62ویں برسی کے موقع پرانکے مزار پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولاناظفر علی خان ؒ کے پوتے مسعود علی خان اورسابق ممبر پنجاب اسمبلی نوازش علی چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں اردو صحافت کو نیا رنگ وروپ دینے میں مولاناظفر علی خان ؒ کی حیثیت نمایاں ہے انہوں نے دورغلامی میں ہندوؤں سکھوں اورانگریزوں کے مقابلے میں علم اردو صحافت کی بنیادرکھ کر مسلمانوں کے لئے آزادی کاپلیٹ فارم دیا وہ سچے عاشق رسول ؒ تھے ۔اس موقع پراعجازاحمدچیمہ ،عبد اﷲ وڑائچ،مہرفیاض فیضی ،قاری سعید احمدارشد،ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر سیدرضا سلطان،محموداحمدلودھی،کاشف محمود خان،شیخ صلاح الدین سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔ بعدازاں محمداشفاق کی قیادت میں مولاناظفر علی خان ؒ کے مزار پر چادر پوشی کی گئی۔