ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز 22دسمبر سے ہوگا، یہی کھلاڑی ضلعی سطح پر مقابلوں میں حصہ لیں گے اور ڈویژنل و صوبائی گیمز میں بھی شرکت کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ انڈر 16سپورٹس پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ سکیم میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، والی بال، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس،اتھلیٹکس سمیت دیگر گیمز کیلئے ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments