جی ڈی اے کی کارروائی 5غیرقانونی رہائشی سکیموں کے دفاتر،سڑکیں اور سیوریج پائپ لائنیں مسمار کر دی گئیں۔2سکیموں کے دفاتر سیل کر دیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نفری اور مشینری ملنے پرگوجرانوالہ ترقیاتی ادارہ نے ضلع بھر میں غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
گزشتہ روز میراں جی ٹاؤن،کینال ویو پارک، علی پور روڈ 2 بے نام لینڈ سب ڈویژن، برلب نہر اشرف ٹاؤن کے دفاتر، سڑکیں مسماراور سیوریج پائپ لائن اکھاڑ دی گئی۔جی ڈی اے کی ٹیم نے دو غیرقانونی سکیموں کے دفاتر کو بھی سیل کر دیا ہے ۔جی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف کارروائی بلا امتیاز اور روزانہ کی بنیاد پر کی جائیگی۔
Load/Hide Comments