ترقی یافتہ ممالک نے سمارٹ گورننس سے کامیابی حاصل کی ، تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے شعبہ تعلیم کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا ،سکولو ں کی مانیٹرنگ کے موجودہ نظام میں بہت سے اعشاریئے غیر ضروری ہیں جنہیں تبدیل یا بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، افسران بہتری کے لئے تجاویز تیار کریں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین نے ریو یو کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خواجہ وقار نے محکمہ ایجوکیشن کی پنجاب میں درجہ بندی اورکارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپریل ، مئی اور جون کے کوارٹر میں ضلع 35ویںنمبرپر تھااور جولائی، اگست، ستمبرکے کوارٹر میں 5درجے بہتری سے ضلع اب 30ویں نمبر پر آگیا ہے اور آئندہ کوارٹر میں مزید بہتری متوقع ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی مرتبہ ایل این ڈی ٹیسٹ میں انگریزی زبان کے امتحان کے نتائج سو فیصد رہے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے 14اہداف میں سے 12کو حاصل کیا گیا ہے ، اگلے کوارٹر میں ضلع کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئے گی۔گوجرانوالہ کے سکولوں میں 1928 باتھ رومز کی سکولوں میں ضرورت ہے اور ایک باتھ روم پر لاگت 40سے 50ہزارہے
Load/Hide Comments