سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ابتدائی سو دنوں میں اپنا گول مقررکر کے راستے کا تعین کیا ہے عمران خان کی کامیابی ملک کے بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے پاکستان پہلے ہی بہت سی ناکامیاں دیکھ چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے مضبوط پالیسی کا تسلسل لازمی ہے ، کسانوں کو فصل کا صحیح معاوضہ نہیں ملتا جس کی وجہ سے ان کی معاشی حالت کمزور ہے ۔ حکومت فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور معیار کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرے جس کے لئے محکمہ زراعت کو بھی اقدامات کر ناچاہئیں،بعد ازاں انہوں نے محمدرفیق بھٹہ ، محمد احمد چٹھہ ، راشد رفیق بھٹہ اور دیگر مہمانان کے ہمراہ پیرامارکی کا افتتاح کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments