ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز پنجاب کے زیر اہتمام پہلی تعلیمی کانفرنس برائے تعلیمی اصلاحات کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے مردوخواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے شرکت کی اورتعلیمی اصلاحات مرتب کرکے وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس کو ارسال کر دیں علاوہ ازیںکانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وفد صوبائی صدرعاصم اعجاز چیمہ کی قیادت میں وزیر تعلیم پنجاب سے ملاقات کرے گا۔تقریب میں عمران علی،خواجہ عتیق الرحمٰن،چوھدری ظہیر حیدر ،سکندر فیاض ،اعظم شہزاد ،جمال یوسف کے علاوہ شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments