میئر شیخ ثروت اکرام نے کہا ہے کہ جسمانی نشونما کیلئے کھیلوں کا انعقادضروری ہے ،کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوانوں کو برائیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 2سول لائنز کے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صحت مندانہ تفریحی پروگرامز میں یونین کونسل سول لائنز شہر بھر میں نمبر ون ہے ۔سپورٹس میلہ میں کنگفو جمناسٹک اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے ۔اس موقع پر چوہدری آصف اسماعیل، یو سی چیئرمین ڈاکٹر عمر نصیر،سلیم قادری کمبوہ، لالہ ظہیر احمد، ارشد انجم، ادریس مغل، رضوان بٹ، کامران بٹ سمیت شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر میئر کارپوریشن نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments