گوجرانوالہ: حکومت مزدوروں کو کونسی سہولیات فراہم کرنے جا رہی ہے، عہدیداران نے بتا دیا

مزدوروں کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ مزدوروں کے حقوق کو پی ٹی آئی پہلے دن سے ترجیح دیتی ہے ،بھٹہ مزدوروں کی سہولیات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے ۔تعمیروترقی کے کام پی ٹی آئی کارکنان کی مشاورت سے کئے جائیں گے ۔فیکٹریوں میں جو مزدور کام کرتے ہیں ان کے لئے صاف پانی اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف لیبر ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راجہ شبیر ، چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان، چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید و دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے فیروز بخت خان ،عمران مہر ، مرزا مصطفی بیگ، مبشر باجوہ، میاں ابوبکر،عبدالجبار کشمیری ،حفیظ انجم شمشادنے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں