سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے نسل نو کو روزگار کے خواب دکھانے والے مرغی پال سکیم تک جاپہنچے ہیں حکومت ملک کی معیشت کا پہیہ مرغی اور انڈوں سے چلانے کی بات کرکے ملک و قوم کا مذاق اڑا رہی ہے
حکومتی سو دن کے پلان کا نتیجہ قوم کے سامنے ہے عمران خان نے اپنے ابتدائی دنوں کے دوران ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر راؤ اکرام علی خان کے بھائی راؤ احسان علی خان اور معروف صنعتکار محمد بلال کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
Load/Hide Comments