گیپکو عملہ کی نااہلی نے نیا کنیکشن لگوانے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، شہریوں پریشان

اکرم شہید سب ڈویژن گیپکو نے سائلین کی نئے کنکشنز کی درخواستیں ازخود ہی کینسل کرنا شروع کردی ہیں جس کی جہ سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ مشکل سے درخواستیں جمع کروائی جاتی ہیں جبکہ گیپکو کی طرف سے کوئی پیش رفت کئے بغیر ہی درخواستیں خارج کرنا معمول بن گیا ہے ہمیں درخواستیں کینسل ہونے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کی جارہی ہے،ایس ڈی او گیپکو کا کہنا ہے کہ درخواستوں کو دوبارہ ایکٹو کردینگے اور متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں