گوجرانوالہ میں حادثات کی بڑی وجہ بننے والے لوڈر رکشوں کی تیاری جاری، متعلقہ حکام نے آنکھیں بند کرلیں

پابندی کے باوجود موٹر سائیکل لوڈر رکشے سڑکوں پر رواں دواں، لوڈر رکشہ کی تیاری رک نہ سکی ، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل لوڈر رکشہ تیارکرنے والی باڈی بلڈنگ ورکشاپش بند کر نے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور آر ٹی سیکرٹری کو مراسلہ جاری کیا جس میں ان کی تیاری فوری طور پر روکنے کے اقدامات کا کہا گیا ،لیکن لوڈر رکشے تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ۔گوجرانوالہ میں اس وقت لوڈر رکشہ تیار کی باڈی بلڈنگ کی سات ورکشاپس ہیں۔ لوڈر رکشہ تیار کرتے وقت اس کی لمبائی اور چوڑائی کا خیال نہیں رکھا جاتا ۔دوسری طرف محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ لوڈر رکشوں کو بند کر نے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں