گوجرانوالہ میں ٹریفک لائسنس بنوانا عذاب بن گیا، نیا بحران جنم لینے سے شہری خوار ہونے لگے، وجوہات جان لیں

2018ختم ہونے سے قبل ہی ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹوں کا بحران پیدا کر دیا گیا،۔تفصیلات کے مطابق رواں سال ختم ہونے میں تین ہفتے باقی ہیں لیکن ڈاکخانہ میں ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹیں نایاب ہو گئی ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں سے ڈاکخانوں سے ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹیں نہ ملنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سیکڑوں افراد روزانہ ٹکٹوں کے حصول کے لئے پوسٹ آفس کے چکر لگا رہے ہیں بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹیں نہ ملنے سے لائسنس کی تجدیدمیں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ڈاکخانہ کا عملہ بلیک میں ٹکٹیں فروخت کر رہا ہے ۔سات سے آٹھ سو روپے والی ٹکٹ ایک ہزار سے دو ہزار روپے میں مل رہی ہے جبکہ ڈاکخانہ کے عملہ کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کا پوسٹ آفس سے کوئی تعلق نہیں ،یہ ٹکٹیں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہوتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں