ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گردہ ٹرانسپلانٹ کا تیسرا کامیاب آپریشن ہوگیا یورالوجسٹ سرجن ڈاکٹر خاور بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محلہ بختے والہ کے مریض نعمان ولد امجد کے گردے کا کامیاب آپریشن کیا گردے کے مریض کو اس کے بھائی غلام محی الدین نے گردہ عطیہ کیا تھا جس پر گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹرانسپلانٹ شعبہ نے گردے کی پیوندکاری کی منظوری دی جس پر یورالوجسٹ سرجن ڈاکٹر خاور بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گردہ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا
آپریشن کے بعد پروفیسر خالد بٹ نے پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر سمیع ممتاز اورایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کے ہمراہ مریض اور گردہ عطیہ کرنے والے ڈونر کی عیادت کی اور تسلی بخش قرار دیا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گردوں کی پیوندکاری کے دو کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں اور رواں سال کے آغاز میں ہی پنجاب آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو گردوں کی پیوندکاری کی منظوری دی تھی ۔
Load/Hide Comments