گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، گوجرانوالہ، شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کی مکمل تفصیلات سامنےآگئیں، ابھی جان لیں

کمشنر اسد اﷲ فیض نے کہا ہے کہ شیخوپورہ روڈ کو ماڈل شاہراہ بنانے میں حائل رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں۔شہریوں کو تحفہ دینے کیلئے 6ارب روپے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت میگا پراجیکٹ کا آغازجنوری کے پہلے ہفتہ میں ہوگاوہ دنیا فورم میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 43 کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیرکے معاہد ہ کے مطابق 70 فیصداخراجات نجی تعمیراتی کمپنی جبکہ 30 فیصد پنجاب حکومت برداشت کرے گی
نجی کمپنی روڈ پر گاڑیوں سے 10سے 20سال تک ٹیکس وصول کرکے اخراجات پورے کرے گی۔ گیپکو ،سوئی گیس ،جنگلات ،پی ٹی سی ایل اور لینڈ ریکوزیشن اداروں کو املاک کو نقصان پہنچنے کے عوض 74 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔
اس میں سڑک کے دونوں اطراف درختوں کی کٹائی کیلئے محکمہ جنگلات کو 1 کروڑ10 لاکھ ،بجلی کے پول ،ٹرانسفارمرز اور ٹرانسمیشن لائنوں کی منتقلی کیلئے 4 کروڑ20 لاکھ ،پی ٹی سی ایل کی لائنوں کی حفاظت کیلئے 3 کروڑ20 لاکھ ،سوئی گیس کی پائپ لائنوں کی حفاظت کیلئے 1 کروڑ اور متاثر ہونے والی پراپرٹی کیلئے 65 کروڑ روپے کی محکمہ لینڈ ریکوزیشن کو ادائیگی کردی گئی جبکہ 100 ایکڑ رقبہ خریدنے کیلئے 95 کروڑ60لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔کمشنر اسداﷲ فیض نے مزید کہا کہ گزشتہ سال68کروڑ کی ترقیاتی سکیموں پر صرف20کروڑ کے اخراجات ہوئے ہیں فنڈز کی بندش سے بند تعمیراتی کاموں پر جلددوبارہ کام شروع ہوگا ، عوامی فلاحی منصوبوں میں کسی قسم کا غیر معیاری میٹریل استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں