ڈی سی نے صحافیوں اور ڈاکٹروں کے درمیان تنازع حل کرنے کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور دو دن میں معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کروانے کی یقین دہانی کروادی۔قبل ازیں صحافیوں پر تشدد کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی صحافیوں نے ڈی سی ہاوس کے باہر دھرنا دیا ڈپٹی کمشنر رائے منظور نے صحافیوں کے دھرنے میں شرکت کی اور کہا کہ صحافیوں کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہیں اور اس معاملے کے حل کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں تین صحافی،تین ڈاکٹر اور دو سرکاری افسر شامل ہونگے کمیٹی کل میٹنگ کرکے کوڈ آف کنڈیکٹ طے کرکے دو دن کے اندر معاملہ حل کرے گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments