پہلوانوں کا شہر ایک بار پھر کچرے سے بھر گیا، بدبودار فضا میں سانس لینا بھی مشکل ہوگیا

گوجرانوالہ شہر ایک مرتبہ پھرکچرا کنڈی میں تبدیل، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، کوڑے کو آگ لگانے سے سکول کے بچوں اور اساتذہ کا سانس لینا دو بھر ہوگیا ،تعفن اور بدبو سے بچوں اور سکول سٹاف کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان علاقوں سے راہگیر رہائشی اور سکول کے بچوں کا گزرنا محال ہوتا ہے تعفن سے علاقہ مکین راہگیر شدید پریشان ہیں بچے اوربڑے سانس اور دوسری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں حیدری انڈر پاس، ریلوے لائن اور سڑک کنارے کچرا پھینکا جاتا ہے ۔ حیدری روڈ عائشہ بی بی پارک کے سامنے عملہ کی توجہی دلچسپی کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں ،دوسری طرف گندگی سے اٹھنے والی بد بو سے پارک میں سیر کیلئے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں نے ڈی سی گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں