شمس آباد کے مکین اور بلدیاتی نمائندے میونسپل کارپوریشن عملہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی دھمکیاں ملنے پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری صدیق مہر کے گھر پہنچ گئے عاطف گجر ،عابد جندران ،رانا خالق ،سلمان اور دیگر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ مکانوں کو تجاوزات کی آڑ میں مسمار کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور شمس آباد کی زمین فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا حکم دے رہا ہے جس پر چوہدری صدیق مہر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ تحریک انصاف کی حکومت کسی کو بے گھر نہیں کرے گی شمس آباد کے مسائل حل کرنے کیلئے انتظامیہ سے مذاکرات کئے جائیں گے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments