گوجرانوالہ: محکمہ انہار کی نا اہلی:گندے پانی نے حسنین کالونی میں تباہی مچا دی، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا

محکمہ انہار کی نا اہلی سے گندے پانی نے حسنین کالونی میں تباہی مچا دی ۔ مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی،خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لدھیوالہ وڑائچ سے گزرنے والے کوٹ شیرا راجباہ کی کئی سال سے صفائی نہیں ہو سکی اور محکمہ انہار اور واسا حکام کی غفلت سے سیوریج کے گندے پانی نے نالے کا بند توڑ کر حسنین کالونی اور گردونواح میں تباہی مچا دی جس کے خلاف اہلیان علاقہ نے حسنین ویلفیئر سوسائٹی کے صدر طارق اشرف خان کی زیر قیادت احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں