ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں نان پروفیشنل افراد کی موجودگی سے کارکردگی صفر ہے گوجرانوالہ چیمبراور صنعتی وتجارتی تنظیمیں شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر وں اورصفائی کے ناقص انتظام پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف پھٹ پڑے مختلف صنعتی وتجارتی تنظیموں کے نمائندوں نے صدر چیمبر محمد عاصم انیس سے ملاقات کی اور کہا کہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرے لگے ہیں صفائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے
صدر چیمبر محمد عاصم انیس نے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے البتہ شہر میں گندگی کی ایک بڑی وجہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں نان پروفیشنل اراکین بھی ہیں جنہیں صرف بورڈ ممبر کے نام کی تختی چاہئے جبکہ ذمہ داریوں کے لحاظ سے ان کی کارکردگی صفر ہے ۔ علاوہ ازیں چیمبر صدر نے نیوٹیک کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments