گوجرانوالہ: پولیس لائنز اور تھانوں سے درجنوں پولیس اہلکار غیر حاضر، اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیلئے حساس ادارے کی مدد سے تفصیلات طلب

پولیس لائنزاورتھانوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے درجنوں پولیس اہلکار غیر حاضر رہتے ہیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ غیر حاضر رہنے والے اہلکار محرران کو اپنی تنخواہ میں سے حصہ دیتے ہیں جن کی باقاعدگی سے رجسٹروں میں حاضری لگ رہی ہوتی ہے لیکن وہ حاضر نہیں ہوتے ، جب بھی کوئی ایمرجنسی ہو یا پولیس حکام نے ملاحظہ کرنا ہوتا ہے تو انہیںبلا لیا جاتا ہے ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اپنے سٹاف کے بارے معلومات ہی نہیں ہوتی ہیں ، پولیس حکام نے غیر حاضر پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے حساس ادارے کی مدد سے غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں