گوجرانوالہ ڈویژنل پبلک سکول میں یوم والدین اور تقریب تقسیم انعامات، کمشنر کی شرکت

چیئر مین بورڈ آف گورنرز قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول و کمشنر اسد اﷲ فیض نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیاں طلباء و طالبات کی شخصیت ا ورکردار سازی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول کے سالانہ یوم والدین اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب میں پرنسپل ساجد جمال خاں’ صدر چیمبرعاصم انیس ’ ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز خواجہ ضرار کلیم ’ وائس پرنسپل امجد پرویز’ والدین اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔اس موقع پر طلبا وطالبات نے خوبصورت انداز میں ملی نغموں ، لوک گیتوں اور ٹیبلوز پرپرفارمنس بھی دی۔انہوں نے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں سرٹیفکیٹ ،شیلڈ زاور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں