گوجرانوالہ کے تنور مالکان کیوں پریشانی میں مبتلا ہیں، وجوہات سامنے آگئیں

نان روٹی ایسو سی ایشن کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے د کانداروں کو جر مانے کر نے کے خلاف دھلے میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں صدر محمد رفیق خان نے احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ نان روٹی فروخت کر نے والا طبقہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے آٹاڈیلروں کا مقروض ہے اس کے علاوہ گیس،بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں لیبر کے اخراجات نے تنور مالکان کا سانس لینا دشوار کیا ہوا ہے ،اوپر سے آئے روز جر مانے اد کر نے کی کسی میں سکت نہیں ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ان کو جرمانے کریں جو 120گرام سے کم وزن میں نان روٹی بیچتے ہیں لیکن خدارا ان تنور مالکان پر رحم کریں جو اپنا وزن اور معیار ٹھیک رکھتے ہیں ۔اس موقع پر حاجی نثارمحمد شاہد جوائنٹ سیکر ٹری،حافظ تابش نائب صدر، اعجاز سیٹھ نائب صدر،محمد شفیق صدر دھلے ،صداقت خان،دلاور خان،سید خان،امجد خان،محمد زمان صدر شاہین آباد،نواب خان جنرل سیکر ٹری ناصر ،سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں