گوجرانوالہ میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام63اجتماعی شادیاں

جماعت اہلسنت اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ر ہنما الحاج امجد علی چشتی کی زیر نگرانی مقامی میرج ہال میں63مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں سابق وزیرآزادجموں وکشمیرسید حامد رضا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ باراتیوں کی تواضع بریانی اور کو لڈ ڈ رنکس سے کی گئی جبکہ ہر د لہن کو ایک لاکھ روپے کا جہیز بھی دیاگیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے الحاج امجد علی چشتی اور شیخ اخلاق مجید نے بتایاکہ مخیر حضرات کی معاونت سے کروڑوں روپے خرچ کر کے اب تک 666 شادیاں کروائی جا چکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں